سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے،ن لیگ ، پیپلز پارٹی میں اتفاق

image

آصف زرداری، بلاول بھٹو اور شہباز شریف کے درمیان لاہور میں اہم ملاقات ہوئی۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق  ملاقات میں مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں سیاسی تعاون پر اصولی اتفاق رائے کیا گیا،قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کیلئے سیاسی تعاون کرنے پر اتفاق کیا۔

اعلامیہ کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین نے اصولی اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے،دونوں جماعتوں نے صورتحال پر مشاورت کی اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔

قائدین نے اظہار خیال کیا کہ عوام کی اکثریت نے ہمیں مینڈیٹ دیا ،مایوس نہیں کریں گے،پیپلز پارٹی قیادت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی تجاویز کو سی ای سی کے اجلاس میں سامنے رکھیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US