پی ٹی آئی کےساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا،امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا

image

امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا نے واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کےساتھ کوئی اتحاد نہیں ہوا۔

پروفیسرمحمد ابراہیم نے ایک بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی جس کیساتھ بھی حکومت بناناچاہےان کواختیارہے،جماعت اسلامی کانام استعمال کرنےکااخلاقاًکوئی جوازنہیں بنتا۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن نے کہا تھا  کہ وفاق اور پنجاب میں ایم ڈبلیو ایم کے ساتھ جب کہ خیبر پختونخوا میں جماعت اسلامی کے ساتھ مل کر حکومت بنائیں گے۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا میں مزید دو نشستیں ہارنے کے بعد آئندہ اسمبلی میں جماعت اسلامی کی نمائندگی ختم ہوگئی ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے ابتدائی نتائج میں جماعت اسلامی 3نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US