70، 70 ہزار کی لیڈ کو شکست میں تبدیل کیا، کمشنر راولپنڈی انتخابی بے ضابطگی پر مستعفی

image

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی بے ضابطگی پراپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

70، 70 ہزار کی لیڈ کو ہم نے شکست میں تبدیل کیا، راولپنڈی میں ہارے ہوئے امیدواروں کوجتوایا گیا۔

کچھ عرصہ پہلے مجھے الیکشن ڈیوٹی پر لگایا گیا، الیکشن ٹھیک سے نہیں کروا سکا، میں استعفیٰ دے کر اپنے ضمیر کا بوجھ اتار رہا ہوں۔

مجھ سمیت جو لوگ اس ظلم میں شامل ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے، انتخابی دھاندلی پر خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔

کمشنر راولپنڈی کا کہنا تھا کہ میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے، میں نے ملک کے پیٹ میں چھرا گھونپا ہے۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ میرے سامنے پریذائیڈنگ افسران رو رہے تھے، راولپنڈی سے تیرہ امیدواروں کو جتوایا گیا۔

انتخابی دھاندلی پر خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں، کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ میں نے راولپنڈی ڈویژن میں ناانصافی کی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US