وفاقی وزیر داخلہ کا شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ، منصوبے کی تکمیل پر اطمینان کا اظہار

image

عوام کی سہولت کے لیے ایک اور اہم ترقیاتی منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل کر لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے الصبح شاہین چوک انڈر پاس کا دورہ کیا اور سائٹ پر جاری فنشنگ ورک کا تفصیلی معائنہ کیا۔

وزیرِ داخلہ نے کارپٹنگ کے کام کا جائزہ لیا اور منصوبے کے اطراف ہارٹیکلچر اور لینڈ اسکیپنگ پر بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ انڈر پاس کے اطراف مزید پودے لگائے جائیں تاکہ ماحول کو مزید خوشگوار بنایا جا سکے۔

محسن نقوی نے اعلان کیا کہ شاہین چوک انڈر پاس 31 دسمبر تک ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ان کے مطابق اس منصوبے سے ٹریفک کے دیرینہ مسائل مستقل طور پر حل ہو جائیں گے، شہریوں کو آمدورفت میں نمایاں آسانی حاصل ہوگی اور ٹریفک جام سے نجات ملے گی۔

دورے کے موقع پر چیئرمین سی ڈی اے نے وزیرِ داخلہ کو منصوبے سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر چیئرمین سی ڈی اے، آئی جی اسلام آباد پولیس، ممبر انجینئرنگ سی ڈی اے اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US