سابق ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کی سزا کے خلاف اپیل دائر

image

سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید نے اپنے خلاف سنائی گئی سزا کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔ اپیل اے جی برانچ کے رجسٹرار کے پاس جمع کروا دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اپیل میں سزا کو قانونی نکات کی بنیاد پر چیلنج کیا گیا ہے اور مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصلے پر نظرِ ثانی کی جائے۔

متعلقہ حکام کے مطابق اپیل کی وصولی کے بعد قانونی کارروائی آئندہ مراحل میں آگے بڑھائی جائے گی۔

مزید پیش رفت اپیل کی سماعت کے بعد متوقع ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US