کراچی: کورنگی میں 8 سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق

image

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں 8 سالہ بچہ گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت دلبر کے نام سے ہوئی ہے، بچہ گھر کے باہر کھیلتے ہوئے گٹر میں گر گیا۔

پولیس کے مطابق بچے کے چاچا نے لاش گٹر سے نکالی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں 3 سالہ بچہ گر گیا تھا جس کی لاش 14 گھنٹے بعد ایک کلو میٹر دور نالے سے ملی تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US