راولپنڈی پولیس نے اپنے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کمشنر راولپنڈی کی گرفتاری کے حوالے سے چلنے والی خبر کی تردید کر دی۔
راولپنڈی پولیس کی جانب سے پیغام میں کہا گیا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی گرفتاری کے حوالے سے چلنے والی خبر کی راولپنڈی پولیس تردید کرتی ہے، راولپنڈی پولیس نے کمشنر راولپنڈی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔
70، 70 ہزار کی لیڈ کو شکست میں تبدیل کیا، کمشنر راولپنڈی انتخابی بے ضابطگی پر مستعفی
واضح رہے کہ اس سے قبل کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی بے ضابطگی پراپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ 70، 70 ہزار کی لیڈ کو ہم نے شکست میں تبدیل کیا، راولپنڈی میں ہارے ہوئے امیدواروں کوجتوایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت جو لوگ اس ظلم میں شامل ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے، انتخابی دھاندلی پر خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی گرفتاری کے حوالے سے چلنے والی خبر کی راولپنڈی پولیس تردید کرتی ہے، راولپنڈی پولیس نے کمشنر راولپنڈی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔
— Rawalpindi Police (@RwpPolice) February 17, 2024