کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر چیف جسٹس کا موقف سامنے آگیا

image

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے کمشنر راولپنڈی کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ الزامات لگانا آپ کا حق ہے لیکن ثبوت بھی تو دیں، لوگ بے بنیاد الزامات لگا تے رہتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ کل کو کوئی قتل اور چوری کا الزام بھی لگا سکتا ہے، اچھے برے کا بعد میں تعین ہو گا، ہمارے یہاں بچوں کو آئین نہیں پڑھایا جاتا، جو ایک زندہ چیز ہے۔

پرویزخٹک نے پارٹی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا

انکا کا کہنا تھا کہ میری ذات کو ایک طرف چھوڑ دیں، پاکستان میں ادارے ہیں، اُنہیں تباہ نہ کریں، میں بھی ایک ادارے کا سربراہ ہوں جو کمشنر ایسی بات کررہا ہے، میں تو اُن کو جانتا بھی نہیں ہوں ۔

دوسری جانب کمشنر راولپنڈی کے اتنخابات میں دھاندلی سے متعلق الزامات پر چیف جسٹس چیمبر میں ججز کا مشاورتی اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیٰ آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ بھی چیف جسٹس چیمبر میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے،مشاورت کے بعد ازخود نوٹس لینے یا نہ لینے کا فیصلہ ہوگا۔

خلیل الرحمان کا آئندہ عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

یاد رہے کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے انتخابی بے ضابطگی پراپنے عہدے سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ 70، 70 ہزار کی لیڈ کو ہم نے شکست میں تبدیل کیا، راولپنڈی میں ہارے ہوئے امیدواروں کوجتوایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ مجھ سمیت جو لوگ اس ظلم میں شامل ہیں انہیں سزا ملنی چاہیے، انتخابی دھاندلی پر خود کو پولیس کے حوالے کرتا ہوں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US