چیف الیکشن کمشنر نے کمشنر راولپنڈی لیات چٹھہ کے الزامات پر الیکشن کمیشن کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے الیکشن میں دھاندلی کے الزامات کا جائزہ لیا جائے گا، جبکہ کمشنر راولپنڈی کو بھی اجلاس میں طلب کرنے کے حوالے سے تجویز بھی دی گئی ہے ۔
ذرائع کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات کسی سازش کا حصہ لگ رہے ہیں ، لیاقت چٹھہ کے الزامات انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے ، اجلاس میں ان کیخلاف تحقیقات کے حوالے سے بھی جائزہ لیا جائے گا۔
کہا گیا ہے کہ کمشنر راولپنڈی کا انتخابی عمل سے براہ راست کوئی تعلق نہیں تھا،انہوں نے جو الزامات لگائے ہیں انہیں ثابت کرنا ہوگا کہ ان کو دھاندلی کرنے کا کہا گیا تھا۔
ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے ساتھ انتخابات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی، اگر وہ الزامات ثابت نہ کر سکے ان پر توہین الیکشن کمیشن کی کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔