پر امن احتجاج حق ہے، انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، نگران وزیر اعظم

image

نگران وزیر اعظم انوار الحق کا کڑ نے کہا ہے کہ پر امن احتجاج حق ہے، انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، جیت اور ہار جمہوری عمل کے موروثی پہلو ہیں بے ضابطگیوں سے متعلق ابہام پر متعلقہ فورمز سے رجوع کیا جائے۔

وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ انتخابات جمہوریت کے فروغ کی طرف قدم ہے ، انتخابات میں نمایاں ٹرن آؤٹ کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا جیت اور بار جمہوری عمل کے موروثی پہلو ہیں بے ضابطگیوں سے متعلق ابہام پر متعلقہ فورمز سے رجوع کیا جائے۔

نگران وزیر اعظم نے کہا کہ مقننہ اور عدلیہ غیر جانبدرانہ انصاف کی فراہمی کیلئے متحرک ہیں، پر امن احتجاج حق ہے، انتشار پھیلا نیکی اجازت نہیں دی جائیگی ، انتشار پھیلانے والوں سے قانون کے مطابق نمٹا جائیگا ۔

کسی بھی قسم کے تشد دیا اس پر اکسانے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا نازک وقت میں انتشار برداشت نہیں، قانون اپنا راستہ خود اختیار کرے گا ، انتشار صرف دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کا کام کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ اس نازک وقت میں انتشار برداشت نہیں کیا جائے گا، یہ صرف ملکی اور غیر ملکی دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے ، استحصال اور امن و امان کے سنگین چیلنجز پیدا کرنے کے لئے کام کرتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ نگران حکومت صبر و حمل کی درخواست کرتی ہے، کیونکہ سیاسی جماعتیں وفاقی اور صوبائی دونوں سطحوں پر جمہوری روایات اور اصولوں کے مطابق حکومتیں بنانے کے لئے مشاورت میں مصروف ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ گل باہمی افہام وتفہیم اور احترام کے ساتھ جلد از جلد انتقام پذیر ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US