سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 9 دہشتگرد مارے گئے

image

راولپنڈی: خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 2 مختلف آپریشنز میں 9 دہشتگرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جس میں 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دوسرا آپریشن وزیرستان میں کیا گیا جس میں 7 دہشتگرد مارے گئے۔ آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی شاہ زیب اسلم شہید ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: پر امن احتجاج حق ہے، انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، نگران وزیر اعظم

مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ مارے جانے والے دہشتگرد بھتہ خوری اور سیکیورٹی فورسز کے خلاف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر نوجوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US