عمر ایوب نے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب پر الزام عائد کر دیا

image

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی بنائی گئی کمیٹی ایسے ہی ہے جیسے کہ ڈاکو چور سے کہے کہ وہ انکوائری کرے۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور وزیر اعظم کے امیدوار عمر ایوب نے کمشنر راولپنڈی کے انکشافات کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ کمشنر راولپنڈی نے جن اشخاص پر الزام لگائے ہیں ان کو اپنی پوزیشن واضح کرنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بنانے کی ہماری شروع سے ہی سوچ رہی ہے اور ہم اب حکومت بنائیں گے۔ کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے لیے انکوائری کمیشن بیٹھنا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر آر اوز، ڈی آر اوز کیخلاف مہم دہشتگردی کے مترادف ہے، شرجیل میمن

عمر ایوب نے کہا کہ اگر کہیں کمشنر اس عمل میں ملوث نہیں ہو سکتا تو یہ بچگانہ بات ہے کیونکہ کمشنر ہیڈ ہوتا ہے اور باقی عملہ اس کے نیچے کام کرتا ہے، پی ٹی آئی اور بانی پی ٹی آئی کو ہٹانے کے لیے ہمارے مینڈیٹ کو چرایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی ہی وہ شخص ہے جس نے پی ٹی آئی کے خلاف یہ سارا کام کیا اور محسن نقوی نے جو کمیٹی بنائی ایسے ہی ہے جیسا کہ ڈاکو چور سے کہے کہ وہ انکوائری کرے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US