مہمند اور لسبیلہ میں ٹریفک حادثات ، 10 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

image

خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند اور بلوچستان کے لسبیلہ میں ٹریفک حادثات کے  نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ، بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

مہمند کی تحصیل صافی کے علاقے قیوم آباد میں بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا، جس  میں 5 افراد جاں بحق اور2 شدید زخمی ہو گئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی ہونے والوں کو غلنئی اسپتال منتقل کر دیا۔

موٹر وے ایم فائیو پرخوفناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

دوسری جانب بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں کوسٹل ہائے کنڈے واری کے مقام پر 2 مسافر بسوں میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

ایدھی ذراٸع کا کہنا ہے کہ لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US