ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی طویل چھٹی پر بیرون ملک چلے ہو گئے۔
ترجمان آر پی او راولپنڈی کے مطابق سید خرم علی 15 روز کی چھٹی پر بیرون ملک گئے ہیں ، آر پی اور 16 فروری کو ہی رخصت پر چلے گئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا ایم پی او آرڈر کا اختیار عارضی طور پر بحال
ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں آر پی او کا نام شامل ہونے پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، آرپی او سید خرم علی فیملی کے ہمراہ برطانیہ گئے ہیں ، وہ 2 مارچ کو واپس آئیں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ خرم علی نے انتخابات سے قبل چھٹی کی درخواست دی تھی۔