مختلف جماعتوں سے سیاسی الحاق کی بات چل رہی ہے ، علی امین گنڈا پور

image

خیبر پختونخوا کے نامزد وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پورٹل سیل کی طرح صوبائی کمپلینٹ سیل بنا رہے ہیں، صوبے کے حقوق کیلئے بات کریں گے، سب کو میرا ساتھ دینا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ خاموش رہنے کی وجہ سے صوبے کا یہ حال ہوا،خیرات نہیں لیکن حقوق ضرور لیں گے ، اس حوالے سے تمام جماعتوں کو آن بورڈ لوں گا۔ سیاست سے بالا تر ہو کرصوبے کے حق کی بات کریں گے۔

اداروں کے ساتھ کوئی غلط فہمی نہیں چاہتے، تمام اراکین اسمبلی سے رابطے میں ہیں،علی امین گنڈا پور

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ مختلف جماعتوں سے سیاسی الحاق کی بات چیت چل رہی ہے ، کابینہ کی تشکیل پر بھی کام جاری ہے ، کابینہ کے حوالے سے حتمی فیصلہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کریں گے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US