تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمر ایوب ہمارے وزیراعظم کے امیدوار ہیں ۔
عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی نے انتخابات کیلئے بہت جدوجہد کی ہے، پی ٹی آئی نے الیکشن کے لیے سپریم کورٹ میں 3 اپیلیں دائر کیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے بار باراستدعا کی، 8 فروری کو لوگوں نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، ہم قومی اسمبلی کی 180 سیٹیں جیتے ہیں۔
کمشنر کے بیان کی تحقیقات کرکے راولپنڈی ڈویژن کا الیکشن کالعدم قرار دیا جائے ، بیرسٹر گوہر
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بلوچستان میں بھی ہماری جیتی ہوئی سیٹیں ہمیں نہیں دی گئیں، سندھ میں ہمیں ایک نشست بھی نہیں دی گئی، فارم 45 کے مطابق انتخابات کے نتائج جاری کیے جائیں۔
اس موقع پر عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے انتخابات میں 180 سیٹیں جیتی ہیں ، وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑوں گا۔
عمر ایوب وزیراعظم ، میاں اسلم اقبال وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار ہونگے، پی ٹی آئی
عمر ایوب نے کہا کہ کراچی میں ہماری 18،19 سیٹیں ایم کیو ایم کو دی گئیں، عوام کے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔