آر پی او راولپنڈی کی چھٹی 30 جنوری 2024 کو منظور کی گئی، محسن نقوی

image

نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے آرپی او راولپنڈی سید خرم علی کی چھٹی کے حوالے اہم بیان جاری کر دیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر محسن نقوی نے آرپی او راولپنڈی کے چھٹی کا نوٹیفکیشن شیئر کیا اور کہا کہ ”آر پی او راولپنڈی  سید خرم علی کی چھٹی 30 جنوری 2024 کو منظور کی گئی تھی اور 31 جنوری 2024 کو مطلع کیا گیا تھا۔

تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے درمیان معاملات طے پا گئے

انہوں نے کہا کہ مثبت کو فروغ دیں اور غیر ضروری تنازعات سے پرہیز کریں، آر پی او راولپنڈی ایک پیشہ ور افسر ہیں جو ہمارے احترام کے مستحق ہیں۔

Fact check: Leave of RPO Rawalpindi was approved on Jan 30, 2024 and notified on jan 31, 2024. Let’s foster positivity and refrain from unnecessary controversies. RPO Rawalpindi is a dedicated career officer deserving our respect. pic.twitter.com/isY7SFc2JA

— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) February 18, 2024

خیال رہے کہ ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) راولپنڈی سید خرم علی چھٹی پر بیرون ملک چلے گئے ہیں ۔ ترجمان آر پی او راولپنڈی کے مطابق سید خرم علی 15 روز کی چھٹی پر بیرون ملک گئے ہیں ، آر پی اور 16 فروری کو ہی رخصت پر چلے گئے تھے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز کی پریس کانفرنس میں آر پی او کا نام شامل ہونے پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، آرپی او سید خرم علی فیملی کے ہمراہ برطانیہ گئے ہیں،  وہ 2 مارچ کو واپس آئیں گے۔ ترجمان نے بتایا کہ خرم علی نے انتخابات سے قبل چھٹی کی درخواست دی تھی۔

مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

ادھرراولپنڈی پولیس نے وضاحت کی ہے کہ آر پی او سید خرم علی پہلے سے منظور شدہ چھٹی پر 18 فروری سے 02 مارچ تک ایکس پاکستان لیو پر ہیں، آر پی او راولپنڈی نے بیرون ملک برطانیہ جانے کے لئے ایک ماہ قبل چھٹی اپلائی کی تھی جو دو ہفتے قبل منظور ہوئی تھی، چھٹی کےعرصہ میں آر پی او کےعہدے کا چارج سی پی او سید خالد ہمدانی کے پاس ہے۔

 


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US