ریحانہ ڈار کاخواجہ آصف کو بڑاچیلنج

image

سابق پی ٹی آئی کی حکومت میں وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار نے پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف کو چیلنج کر دیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آپ کی پریس کانفرنس دیکھی ہے ، آپ نے میڈیا کو کہا کہ آپ نے فارم45 دیکھےہیں۔

مزید امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

انہوں نے کہا کہ میرا خواجہ آصف کو چیلنج ہے کہ فارم45 لیکر کچہری چوک آجائیں، وہاں میڈیا اور عوام اکٹھے ہوجائیں گے ، دنیا دیکھے گی سچا کون اور جھوٹا کون ہے۔

ریحانہ ڈار کا کہنا تھا کہ اگر رہنما ن لیگ خواجہ آصف فارم 45 لے کر نہ آئے تو میں کہوں گی کہ آپ نے اپنی شکست قبول کرلی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US