سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا کے ذریعے ہراساں کیے جانے لگا

image

مخصوص سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے سرکاری ملازمین کو ہراساں کیے جانے لگا۔

تحقیقاتی اداروں کے مطابق کچھ سوشل میڈیا اکاؤنٹس ریاستی اداروں کو انتخابات میں دھاندلی کا ذمہ دار ٹھہرا کر عوام کو بغاوت پر اکسا رہے ہیں۔ ان تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس کا تعلق مخصوص سیاسی جماعت سے ہے۔

سوشل میڈیا پر خواتین افسران کو بھی ہراساں کیا جارہا ہے۔ مخصوص سیاسی جماعت کی طرف سے ریاستی اداروں کے خلاف باقاعدہ مہم بھی چلائی جارہی ہے۔

پاکستان میں ایکس (ٹویٹر) کی سروس بڑے پیمانے پربند

یہ اکاؤنٹس سیکیورٹی اور سرکاری افسران کی تصاویر شائع کرکے انکی جانیں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ عوام سوشل میڈیا پر عام انتخابات سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں سے خبردار رہے۔

دفاعی ماہرین کے مطابق ان الزامات کے ذریعے عوام کو انتشار اور فساد کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US