پی ٹی آئی رہنما نے اراکین کیلئے پارلیمنٹ لاجز میں رہائش گاہیں مانگ لیں

image

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے اراکین کیلئے پارلیمنٹ لاجز میں رہائش گاہیں مانگ لیں۔

قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے قبل پارلیمنٹ لاجز میں رہائشگاہوں کی الاٹمنٹ کیلئے اراکین نے رابطے کرنا شروع کردیے۔

سنی اتحاد کونسل سے اتحاد کی تجویز خود ایم ڈبلیو ایم نے دی، عمر ایوب

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اپنی جماعت کے نومنتخب اراکین کے لئے فوری رہائش گاہیں مانگ لی ہیں۔

اس حوالے سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع نے کہا کہ رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ طے شدہ پالیسی کے مطابق کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US