پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ساتویں میچ میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے اس میچ میں لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کےلیے اچھی لگ رہی ہے، اس لیے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ٹاس مسئلہ نہیں، کرکٹ اچھی کھیلیں گے تو جیتیں گے۔