پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دے دی

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے ساتویں میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو دلچسپ مقابلے کے بعد پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور کی جانب سے جیت کے لیے دیا گیا 167 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

سلطانز کے کپتان رضوان نے 82 جب کہ افتخار نے گیارہ گیندوں پر 34 رنز بنا کر ٹیم کو فتح دلائی۔

لاہور کی جانب سے شاہین اور زمان خان دو دو وکٹیں لینے میں کامیاب رہے۔

اس سے پہلے لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

قلندرز کی جانب سے ویندر ڈوسن54 اور فخر زمان 41 رن بنا کر نمایاں رہے۔ سلطانز کے محمد علی نے 2 جب کہ عباس آفریدی اوراسامہ میر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US