برطانیہ: اسکولوں میں موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کا اعلان

image

لندن: برطانیہ کے اسکولوں میں طالب علموں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانوی وزارت تعلیم کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انفرادی طور پر موبائل فون کے استعمال کی پابندی عائد کرنے والے اسکولوں کے تعلیمی معیار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ ملک میں 12 سال اور اس سے زائد عمر کے 97 فیصد بچوں کے پاس ذاتی موبائل فون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی ادارے (یونیسکو) نے بھی اسکولوں میں موبائل فونز پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔

برطانوی وزارت تعلیم نے کہا کہ موبائل فونز اسکولوں میں سائبر کرائم اور کلاسوں میں رکاوٹ کا باعث بنتے ہیں۔

انہوں نے اسکولوں میں انفرادی طور پر موبائل فونز کی پابندی عائد کرنے والے اسکولوں کے نتائج کی رپورٹ بھی پیش کی کہ ایسے اسکولوں کا تعلیمی کلچر بہتر ہوا ہے۔موبائل فونز پر پابندی سے طلبا زیادہ پرامن اور آرام دہ ماحول میں تعلیم حاصل کر سکتے ہیں جبکہ ملازمین تعلیم پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US