مارٹن گپٹل اسلام آباد یونائیٹڈ، نوین الحق پشاور زلمی کا حصہ بن گئے

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کی فرنچائزز اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی میں دو خطرناک کرکٹرز شامل ہو گئے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ میں نیوزی لینڈ کی سابق بیٹر مارٹن گپٹل شامل ہوئے ہیں جب کہ پشاور زلمی نے افغانستان کے فاسٹ بولر نوین الحق کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔

نوین نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک اسٹوری کے ذریعے کیا ہے۔

ایونٹ میں ابتدائی مراحل میں ناکامیوں کے بعد کپتان بابراعظم کے لیے نوین الحق کی شمولیت حوصلہ مند ہے۔ توقع ہے کہ نوین الحق جیسے معیاری تیز گیند باز کی شمولیت سے ان کے باؤلنگ اٹیک کو تقویت ملے گی اور انہیں میدان میں مزید طاقت ملے گی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے یو اے ای کے نوجوان کھلاڑی محمد وسیم کی جگہ سابق کیوی کرکٹر مارٹن گپٹل کو اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

محمد وسیم کو یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنا تھی لیکن وہ دیگر لیگ کی وجہ سے پی ایس ایل 9 سے دستبردار ہوگئے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US