پی ایس ایل 9 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو شکست دیدی۔
راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 151 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 8 گیندوں قبل حاصل کرلیا۔شاداب خان 34 رنز کیساتھ ٹاپ بلے باز رہے ،آغا سلمان نے 33،حیدر علی نے 26،الیکس ہیلز نے 18 رنز بنائے،کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ نے 3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
قبل ازیں کراچی کنگز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے ۔کیران پولارڈ 39 رنز کیساتھ نمایاں بلے باز رہے ،جیمز ونس نے 29،ٹم سیفرٹ نے 26، عرفان خان نے 16 رنز کی اننگز کھیلی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے ٹائمل ملز نے 3، فہیم اشرف نے 2، عماد وسیم اور حنین شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
کامیابی کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ پوائںٹس ٹیبل پردوسرے اور کراچی کنگز پانچویں نمبر پر پراجمان ہیں۔