800سی سی گاڑی الیکٹرک کار میں تبدیل

image

وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف الیکٹرانکس نے 800 سی سی گاڑی کو الیکٹرک کار میں تبدیل کر دیا ۔

الیکٹرک کار کو گزشتہ روز علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ہونے والی ایکسپو میں بھی نمائش کیلئے پیش کیا گیا،گاڑی میں دس کلوواٹ کی موٹر لگائی گئی ہے جو بیٹری سے جلتی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل این آئی ای زوار حسین نے بتایا کہ ادارے کو مکمل فعال بنایا جارہا ہے ، ریسرچ کے ساتھ ساتھ عملی اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US