رمضان المبارک ، وفاقی حکومت کے ماتحت اداروں میں ڈیوٹی کے اوقات کم کر دیئے گئے

image

رمضان المبارک کے دوران وفاقی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں کیلئے اوقات کار جاری کر دیئے گئے ہیں۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق  رمضان المبارک کے دوران ہفتہ میں پانچ دن کھلنے والے دفاتر میں اوقاتِ کار صبح 9 سے دوپہر تین بجے تک ہوں گے۔

وفاقی کابینہ میں توسیع اور ردوبدل: کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکشن جاری کردیا

نوٹی فکیشن کے مطابق ہفتہ کے 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں اوقات کار صبح 9 سے 2 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے ساڑھے 12 بجے تک ہوں گے۔

علاوہ ازیں سندھ حکومت نے بھی ماہ رمضان کے لیے سرکاری دفاتر کے اوقات کار کا نوٹی فکیشن جاری کیا، جس کے مطابق پیر سے جمعرات ڈیوٹی ٹائمنگ صبح 10 بجے سے شام چار بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک دفاتر کھلیں گے۔

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ جن دفاتر میں ہفتے کی چھٹی نہیں، وہاں پیر تا جمعرات اور ہفتے کو اوقات کار صبح 10 سے دوپہر تین بجے تک ہوں گے جبکہ جمعے کو صبح 10 سے دوپہر ایک بجے تک دفاتر کھلیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US