اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کی زیرصدارت وزارت کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔بدھ کو ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری آئی ٹی حسن ناصر جامی، ایڈیشنل سیکرٹری عائشہ حمیرا موریانی اور وزارت آئی ٹی کے سینئر افسران موجود تھے۔اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے ذیلی اداروں این ٹی سی، اگنائٹ، یونیورسل سروس فنڈ کے حکام نے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں وزارت آئی ٹی کی ورکنگ ، آئی ٹی سیکٹر لینڈ سکیپ، ٹیلی کام ایکوسسٹم اور وزارت آئی ٹی کے پراجیکٹس کے حوالے سے تفصیلی پریزینٹیشن دی گئی۔اجلاس میں این ٹی سی، اگنائٹ اور یونیورسل سروس فنڈ کے حکام نے بھی اپنے پراجیکٹس اور اقدامات کے حوالے سے آگاہ کیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے تمام پراجیکٹس کو ٹائم لائن میں مکمل کرنے اور فنڈز کا مکمل استعمال کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی و ٹیلی کام سیکٹر کے فروغ اور اس میں سرمایہ کاری کے لئے اقدامات کو تیز کرنا ہو گا۔