نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام آفات سے متعلق آگاہی کیلئے نوجوانوں میں مقابلوں کے انعقاد کا اعلان

image

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے نوجوان نسل میں آفات سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے سلسلے میں 18 سال سے زائد عمر کے طلباء کیلئے مصوری اور فوٹو گرافی کے ملک گیر مقابلے کا اعلان کیا ہے۔ آفات کے تدارک کیلئے ایکسپو میں انجینئرنگ کے طلباء کیلئے ڈیزاسٹر سے محفوظ ماڈلز کے مقابلے کا انعقاد کیا جائے گا ۔ مقابلے کا مقصد نوجوان نسل میں آفات سے متعلق آگاہی دینا ہے۔ طلباء اپنا آرٹ ورک 25 مارچ تک جمع کروا سکتے ہیں۔ نتائج کا اعلان پاکستان کی پہلی بین الاقوامی ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن ایکسپو میں کیا جائے گا۔ یہ ایکسپو 23 تا 25 اپریل کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق مقابلے کے موضوعات و شرائط این ڈی ایم اے کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر موجود ہیں۔ پہلی پوزیشن کیلئے ایک لاکھ، دوسری پوزیشن کیلئے 75,000 جبکہ تیسری پوزیشن کو 50,000 روپے تک کیش انعامات دئیے جائیں گے۔ بین الاقوامی نمائش میں 44 ممالک کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے منسلک اداروں کے وفود شرکت کرینگے۔ بین الاقوامی نمائش میں شنگھائی تعاون تنظیم اور سارک ممالک بھی شریک ہونگے۔ اس نمائش کے ذریعے آفات کے خطرات سے آگاہی ، پیشگی تیاریوں اور تحقیق کو فروغ ملے گا۔ بین الاقوامی نمائش این ڈی ایم اے کی عوامی سطح پر آفات سے بچائو اور قبل از وقت تیاری میں اہم کردار ادا کریگی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US