سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کی تیاریاں مکمل، رائے شماری (کل) ہو گی

image

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 6 خالی نشستوں پر انتخابات کی تیاریاں مکمل کر لیں،سینیٹ کی 6 نشستوں پر انتخابات کل (جمعرات کو) ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کی خالی نشستوں پر الیکشن کیلئے پولنگ صبح 9 سے شام 4 بجے تک ہوگی۔ اسلام آباد کی ایک، سندھ کی دو جنرل نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔

بلوچستان سے سینیٹ کی تین جنرل نشستوں پر الیکشن ہوں گے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے پارلیمنٹ ہائوس، سندھ اسمبلی اور بلوچستان اسمبلی میں پولنگ ہوگی۔ اسلام آباد کی ایک نشست پر یوسف رضا گیلانی اور چوہدری الیاس مہربان مدمقابل ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے الیکشن کیلئے بیلٹ پیپرز سندھ اور بلوچستان اسمبلی پہنچا دیئے ہیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US