خواجہ محمد آصف نے وزیر دفاع و دفاعی پیداوار کا چارج سنبھال لیا

image

راولپنڈی ۔13مارچ (اے پی پی):خواجہ محمد آصف نے بطور وزیر دفاع و دفاعی پیداوار اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔بدھ کو سیکرٹری دفاع، لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) حمود الزماں خان نے وزارت دفاع، راولپنڈی پہنچنے پر ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ وزارت میں دونوں وزارتوں کے سینئر افسران کے ساتھ ایک تعارفی میٹنگ ہوئی۔ وزیر دفاع کو وزارتوں اور انکے انتظامی محکموں کے کردار اور کاموں بشمول اہم جاری سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ حکومت مسلح افواج کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کرے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US