چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے بحری نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ کی ملاقات

image

راولپنڈی ۔13مارچ (اے پی پی):چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے بحری نیشنل گارڈ کے کمانڈر جنرل شیخ محمد بن عیسی بن سلمان الخلیفہ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ پیشہ وارانہ مفادات ، سکیورٹی اور دفاع کے شعبے میں تعاون بڑھانے سمیت دیگر امور پر دتبادلہ خیال ہوا ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات جے ایس ہیڈکوارٹر میں ہوئی ۔ فریقین نے دونوں برادر ممالک کے درمیان سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔قبل ازیں جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر چاق و چوبند دستے نے استقبال کیا۔تینوں افواج کے دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US