اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی میں کراچی میں ابراہیم حیدری میں 14ماہی گیروں کی شہادت، ملتان دھماکہ میں جاں بحق افراد، باجوڑمیں قتل ہونے والے سیاسی کارکن ریحان زیب اورحالیہ بارشوں کی وجہ سے جاں بحق افراد کیلئے دعائے مغفرت کرائی گئی۔
بدھ کوڈپٹی سپیکر کی ہدایت پر علی محمد خان نے دعائے مغفرت کرائی۔