پشاور۔ 13 مارچ (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ڈی آئی خان کے علاقہ کلاچی میں نامعلوم افراد کی پولیس اہلکار پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے واقعے میں پولیس اہلکار کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
یہاں سے جاری اپنے ایک بیان میں وزیر اعلی نے شہید کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔درایں اثناء وزیر اعلیٰ نے پولیس کے اعلی حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئےشہید اہلکار کے لواحقین کو شہداء پیکج کے تحت معاوضے کی ادائیگی کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی ہے۔