ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری، کل موسم خشک اور بالائی اضلاع میں سرد رہے گا

image

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی جبکہ آج جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع میں سرد رہے گا۔

اس دوران کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی سندھ، شمالی بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں برف باری ہوئی۔

سب سےبارش سندھ میں موہنجوداڑو 17، خیرپور 16، لاڑکانہ 12، سکھر 07، جیکب آباد 02، پڈعیدن 01، بلوچستان میں کوئٹہ (شہر 13، سمنگلی 11)، قلات 11، ژوب 05،خضدار 04، سبی 03،ژوب پنجگور 01، کشمیر میں گڑھی دوپٹہ 24، مظفر آباد (ائر پورٹ27 ، سٹی24) ، راولاکوٹ 19 ،

خیبر پختونخوا میں دیر (بالائی20، زیریں14)، پٹن16 ، کا کول 14، ما لم جبہ ، چترال13، میرکھانی، دروش12، سیدو شریف 12 ، کا لام 11، با لا کوٹ 09 ، چراٹ 06، پشا ور (سٹی)04، با چا خان (ائر پورٹ )، تخت بھا ئی ، پا رہ چنار 03، بنوں01، پنجاب میں مری 08،راولپنڈی (چکلا لہ 07، شمس آباد 03)، اسلام آباد (ائر پورٹ 07، زیرو پوا ئنٹ، گو لڑ ہ 03، سید پور 02)، ا ٹک04 ،

سا ہیوال،ٹو بہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد، چکوال 02، ملتان (ایئرپورٹ، سٹی)01 اور لیہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران مالم جبہ میں03 اور کالام میں 02 انچ برف باری بھی ریکارڈ کی گئی۔

بدھ کو ملک میں کم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی07، کالام منفی 03، گوپس منفی02 اوربگروٹ میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US