رفح میں اقوام متحدہ کے ادارے کے مرکز پر اسرائیلی حملے میں عملے کا ایک رکن جاں بحق ، 22 زخمی

image

غزہ۔14مارچ (اے پی پی):غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ادارے کے غذائی امداد کی تقسیم کے مرکز پر اسرائیلی فوج کے حملے میں عملے کا ایک رکن جاں بحق اور 22 دیگر زخمی ہو گئے۔بی بی سی کے مطابق یو این آر ڈبلیو اے کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ ادارے کی تنصیبات پراسرائیلی حملے معمول بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملے بین الاقوامی انسانی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت کے حکام نے کہا ہے کہ یو این آر ڈبلیو اے کے مرکز پر اسرائیلی فضائی حملے میں پانچ افراد مارے گئے۔یو این آر ڈبلیو اے کی ترجمان جولیٹ ٹوما نےبتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ 60 افراد اس مرکزمیں کام کر رہے تھے، جو خوراک اور دیگر ضروری سامان کے گودام کے طور پر بھی استعمال کیاجا رہا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس کی ذمہ دار اسرائیلی افواج ہیں۔

ہماری ٹیمیں موقع پر موجود تھیں اور انہوں نےاموات کی اطلاع دی۔ ادارے کے عملے کی طرف سے فراہم کی گئی تصاویر میں مرکز کے باہر ایک صحن میں خون کا ایک تالاب اور عمارت کے اندر امدادی سامان کے ڈبوں کے ساتھ ایک اور تالاب دکھایا گیا ہے۔حملے میں مارے جانے والوں میں ایک 15 سالہ لڑکا اور 27 سے 50 سال کی عمر کے چار مرد شامل لیں جن میں سے ایک محمد ابو حسنہ بارے اسرائیلی فوج نے عسکریت پسندوں کا کمانڈ ر ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US