انڈین ویلز اوپن ٹینس مینز سنگلزکی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی

image

کیلیفورنیا۔14مارچ (اے پی پی):انڈین ویلز اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔کارلوس الکاراز،الیگزینڈرزویروف اورجینک سنر،جیری لہیکا،ڈینیئل مدویدیف،ہولگر رونے،کیسپررڈ اور ٹامی پال ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ہیں۔ انڈین ویلز کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں جاری ہیں جس میں مردوں سنگلز مقابلوں کی کوارٹر فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی ہے۔

کارلوس الکاراز،الیگزینڈرزویروف اورجینک سنر،جیری لہیکا،ڈینیئل مدویدیف،ہولگر رونے،کیسپررڈ اور ٹامی پال ٹاپ ایٹ رائونڈ میں پہنچ چکے ہیں۔ کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار کارلوس الکارازکا مقابلہ جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈرزویروف سے ہوگا۔

اطالوی ٹینس سٹار جینک سنرکا کوارٹر فائنل میں مقابلہ جمہوریہ چیک کے جیری لہیکاسے ہوگا۔روسی ٹینس سٹار اور ایونٹ کے فورتھ سیڈڈ ڈینیئل مدویدیف کا ٹاپ ایٹ میں مقابلہ ڈنمارک کے ٹینس کھلاڑی ہولگر رونےسے ہوگا۔ٹورنامنٹ کے چوتھے کوارٹر فائنل میچ میں ناروے کے ٹینس کھلاڑی کیسپررڈ کا مقابلہ امریکی ٹینس سٹار ٹامی پال سے ہوگا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US