لاہور۔14مارچ (اے پی پی):صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے بطور ریٹرننگ آفیسر سینیٹ انتخاب کیلئے پبلک نوٹس جاری کر دیا۔
ترجمان کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان صوبہ پنجاب سے سینیٹ اراکین کی بارہ (12) نشستوں پر انتخاب کیلئے بطور ریٹرننگ آفیسر فرائض سر نجام دیں گے۔ صوبہ پنجاب میں سینیٹ اراکین کی 7جنرل، 2خواتین، 2ٹیکنوکریٹ و علما اور ایک غیر مسلم کی نشست پر انتخاب منعقد کیا جائے گا۔ امیدواران 15اور 16مارچ2024کو کاغذات نامزدگی دفتر صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، لاہور میں جمع کروا سکیں گےجبکہ کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی 19مارچ 2024تک مکمل کی جائے گی۔ 21مارچ 2024تک کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کےخلاف اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔25مارچ 2024 تک ٹربیونل کی جانب سے اپیلوں پر فیصلے صادر کئے جائیں گے اور 2اپریل 2024کو پنجاب اسمبلی ہال لاہور میں صبح 9بجے سے شام 4بجے تک پولنگ کا انعقاد کیا جائیگا۔