اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد محمدنواز شریف نے سینیٹ کی نشست کے لئے ضمنی انتخاب میں ووٹ ڈال دیا۔ جمعرات کو قبل ازیں قومی اسمبلی ہال آمد پر مسلم لیگ (ن)اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے ان کا بھرخیرمقدم کیا جس کے بعدوزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نے ووٹ ڈالا۔