سینیٹ میں وفاقی دارالحکومت کی نشست کے لئے قومی اسمبلی ہال میں پولنگ جاری

image

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):سینیٹ میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی نشست کے لئے قومی اسمبلی ہال میں پولنگ شروع ہو گئی ہے جو شام 4 بجے تک جاری رہےگی۔ جمعرات کو قومی اسمبلی ہال میں قائم کئے گئے پولنگ بوتھ میں ارکان قومی اسمبلی نے اسلام آباد کی ایک جنرل نشست کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی عمل کے لئے ظفر اقبال نے بطور پریذائیڈنگ آفیسر کے فرائض سر انجام دیئے۔ شام چار بجے پولنگ کا عمل مکمل ہونے پر ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج کااعلان کیاجائے گا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US