سعودی عرب میں پاکستانی نرسوں کی بڑی تعداد کی ملازمتوں کے خاتمے کا نوٹس، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر کا لائسنس معطل

image

اسلام آباد ۔14مارچ (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ نے سعودی عرب میں غیر ملکی آجروں کی جانب سے سامنے آنے والی فنکشنل بے ضابطگیوں کی وجہ سے پاکستانی نرسوں کی بڑی تعداد کی ملازمتوں کے خاتمے کا سخت نوٹس لیا ہے۔

یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق ابتدائی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کی روشنی میں بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کی جانب سے تحقیقات مکمل ہونے تک ساہو مین پاور او ای پی ایل نمبر 3295/آر ڈبلیو پی کے اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹر لائسنس کو فوری طور پر معطل کردیا گیا ہے۔قانون کے مطابق ملوث افراد کے خلاف مزید کارروائی کے لئے معاملے کی مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

بی او اینڈ او ای اس واقعے کو بہت سنجیدگی سے لے رہا ہے اور مستقبل میں اس طرح کے ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے موجودہ طریقہ کار پر نظر ثانی شروع کردی گئی ہے کیونکہ ان واقعات سے ملک اور اس کی قابل قدر افرادی قوت کی بدنامی ہوتی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US