روس کی نارڈ سٹریم پائپ لائنز میں دھماکوں کی تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست

image

اقوام متحدہ۔14مارچ (اے پی پی):روس نے نارڈ سٹریم پائپ لائنز میں تخریب کاری کی کارروائیوں کی تحقیقات کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔

روسی خبر رساں ادارے تاس کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے پہلے نائب مستقل نمائندے دمتری پولیانسکی نے اپنے ٹیلیگرام چینل پر کہا کہ روس نے نارڈ سٹریم گیس پائپ لائنوں میں تخریب کاری کی کارروائیوں کی تحقیقات کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 14 مارچ(جمعرات ) کو ہم ایک بار پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران نارڈ سٹریمز پر دہشت گرد حملوں کی بین الاقوامی تحقیقات پر زور دیں گے۔

واضح رہے کہ 27 ستمبر 2022 کو نارڈ سٹریم اے جی نے نارڈ سٹریم سسٹم کی آف شور گیس پائپ لائنوں کی 3 لائنوں کو غیر معمولی نقصان پہنچنے کی اطلاع دی تھی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US