محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے 39ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

image

اسلام آباد۔14مارچ (اے پی پی):محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کے 39 ویں وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔ یہ بات دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں بتائی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار خارجہ پالیسی کے اہم معاملات پر بریفنگ حاصل کرتے رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ آنے والے دنوں اور ہفتوں ذرائع ابلاغ کو ان کی آنے والی مصروفیات اور غیر ملکی مذاکرات کاروں کے ساتھ ملاقاتوں کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US