بھارت ، سکھبیر سندھو اور گنیش کمار الیکشن کمشنر مقرر

image

نئی دہلی۔14مارچ (اے پی پی):بھارت میں سکھبیر سندھو اور گنیش کمار کو الیکشن کمشنر تنعیات کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے میڈیا کو بتایا کہ بیوروکریٹس سکھبیر سنگھ سندھو اور گنیش کمار کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کے اعلیٰ پینل میں دو خالی عہدوں کے لیے چنا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ادھیر رنجن چودھری اس پینل کا حصہ تھے جس کی صدارت وزیر اعظم نریندر مودی نے کی تھی تاکہ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار کی مدد کے لیے دو الیکشن کمشنروں کا انتخاب کیا جائے کیونکہ پولنگ باڈی آئندہ لوک سبھا انتخابات کی تیاری کر رہی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US