نیپال،مسافر جیپ الٹنے سے 7افراد ہلاک، 9زخمی

image

کھٹمنڈو۔14مارچ (اے پی پی):نیپا ل کے ضلع ادے پور کی مرکزی شاہرہ پر مسافر جیپ الٹنے سے 7افراد ہلاک اور 9زخمی ہوگئے ۔

شنہوا کے مطابق ادے پور پولیس کے ترجمان روشن تھاپا نے میڈیا کو بتایا کہ حادثے کے زخمیو ں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ جیپ میں 16افراد سوار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثہ اوور لوڈنگ اور تیزرفتاری کے باعث پیش آیا۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US