چین ، کوچ بس سے ٹکرا گئی ،ایک شخص ہلاک، 37افراد زخمی

image

بیجنگ۔15مارچ (اے پی پی):چین کی تیانجن میونسپلٹی میں کوچ سڑک کنارے کھڑی بس سے ٹکرا گئی جس کے باعث ایک شخص ہلاک اور 37افراد زخمی ہو گئے۔

شنہوا نے ضلع ڈونگلی کے پبلک سکیورٹی بیورو کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ جمعہ کی صبح ضلع ڈونگلی میں اس وقت پیش آیا جب کوچ سڑک کنارے کھڑی خراب بس سے ٹکرا گئی جس کے باعث دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی

جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 37افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US