تیونس میں کشتی ڈوبنے سے2 تارکین وطن ہلاک ، 34 لاپتہ

image

تیونس ۔16مارچ (اے پی پی):تیونس میں کشتی ڈوبنےسے 2تارکین وطن ہلاک اور 34لاپتہ ہوگئے ہیں۔رائٹرز کے مطابق تیونس کے نیشنل گارڈ نے میڈیا کو بتایا کہ لیبیا کے ساحل سے روانہ ہونے والی تارکین وطن کی کشتی بحیرہ روم عبور کر کے اٹلی جانے کی کوشش کر رہی تھی کہ تیونس کے قریب ڈوب گئی ۔

انہوں نے بتایا کہ کشتی میں 70 افراد سوار تھے جن میں سے 34 افراد کو جنوبی قصبے زرزیز سے بچا لیا گیا تاہم 34افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں موسم میں بہتری کے ساتھ، تیونسی باشندوں سمیت افریقی تارکین وطن کی اٹلی جانے والی کشتیوں میں اضافہ ہوا ہے،گزشتہ ماہ تیونس کے ساحل سے ریکارڈ 1,313 تارکین وطن کی موت یا لاپتہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US