افغانستان ،سڑک حادثے میں 21 افراد ہلاک

image

کابل۔17مارچ (اے پی پی):افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک سڑک حادثے میں 21 مسافر ہلاک جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان مولوی محمد قاسم ریاض نے میڈیا کو بتایا کہ یہ جان لیوا حادثہ اتوار کی صبح گریشک ضلع میں ایک سڑک پر اس وقت پیش آیا جب ہرات جانے والی مسافر بس ایک ٹینکر اور موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے دوران بس الٹ گئی اور اس میں آگ لگ گئی جس سے 21 موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

انہوں نےمزید بتایا کہ ہلاک اور زخمی ہونےوالوں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے ابتدائی شواہد کے مطابق حادثے کی وجہ لاپرواہی سے ڈرائیونگ ہو سکتی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں ۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US