ہم ہمیشہ پاکستانی شہداء کو ایران کے شہید سمجھتے ہیں،ایرانی سفیر

image

اسلام آباد۔17مارچ (اے پی پی):پاکستان میں ایران کے رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ہم ہمیشہ پاکستانی شہداء کو ایران کے شہید سمجھتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اتوار کو اپنی ایک پوسٹ میں ایرانی سفیر نے کہا کہ میں یہ دیکھ کر بہت افسردہ ہوں کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز میں شامل سات نوجوان پاکستانی بھائیوں نے رمضان کے مقدس مہینے میں اپنی مادر وطن کی حفاظت کرتے ہوئے دہشت گردانہ حملے میں شہادت قبول کی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ یہ سمجھتے ہیں کہ پاکستانی شہداء ایران کے شہید ہیں۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ میں پاکستان کے عوام اور حکومت اور ان خاندانوں سے تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں شہداء کی تصاویر بھی شیئر کیں۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US