کینبرا۔18مارچ (اے پی پی):آسٹریلیا کےعلاقے ناردرن ٹیریٹری میں سمندری طوفان میگن سے درپیش خطرات کے باعث فوج تعینات کر دی گئی جس نے سمندری طوفان سے ممکن طور پر متاثر ہونے والے علاقے سے لوگوں کا انخلا شروع کر دیا ہے۔۔
شنہوا کے مطابق آسٹریلیا کے ایمرجنسی مینجمنٹ کے وزیر مرے واٹ نے کہا ہے کہ کہ ریاستی حکومت نے سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر بورولولا کے قصبے سے 800 لوگوں کے انخلا کے لئے فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد علاقے میں فوج تعینات کر دی گئی ہے ۔ سمندری طوفان میگن پیر کی صبح تک سمندری ناردرن ٹیریٹری کے شمال مشرقی ساحل گروٹے لانٹ میں بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانے کے بعد خلیج کارپینٹیریا میں بورولوولا کے شمال مشرق میں 120 کلومیٹر دور موجود ہے۔آسٹریلیا کے محکمہ موسمیات نےخبر دارکیا ہے کہ یہ طوفان پیر کی سہ پہر کیٹیگری تھری کے طوفان میں تبدیل ہو کر آسٹریلیا کے ساحلی علاقوں سے ٹکرا سکتا ہے۔طوفان میں 200 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے ساتھ شدید بارشوں سے سیلاب اور تباہی کا اندیشہ ہے